-
میں کیسے حصّہ لے سکتا ہوں؟
ہماری سائٹ پر
سائن اَپ کریں یا پروفائل میں
لاگ اِن کریں، مین مینیو میں سے
کانٹیسٹ سیکشن منتخب کریں، اور پھر ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے
چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ اکاؤنٹ کھولیں منتخب کریں۔
-
اگلا راؤنڈ کب شروع ہو گا؟
آپ
چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ پیج کے ٹاپ پر اگلے راؤنڈ کے آغاز کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔
-
میرا کانٹیسٹ اکاؤنٹ غیر فعال ہے۔ میں کانٹیسٹ جوائن کر کے ٹریڈنگ کیسے شروع کر سکتا ہوں؟
آپ راؤنڈ شروع ہونے کے
بعد ہی کانٹیسٹ لاگ اِن اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے
MT4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ اِن کر سکتے ہیں۔ پہلے چیک کریں کہ کیا آپ واقعی دُرست ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں داخل ہو رہے ہیں، کیوں کہ چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ صرف
MT4
پر دستیاب ہے۔ پھر، چیک کریں کہ کیا آپ کے
پروفائل کے مین پیج پر کانٹیسٹ راؤنڈ
ایکٹیو ہے۔
آپ اپنے MT4 کانٹیسٹ اکاؤنٹ سیکشن میں
ابھی شروع نہیں ہوا،
ایکٹیو، یا
ختم ہو گیا ہے کے اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ جب کانٹیسٹ
ایکٹیو مارک ہو جائے تو آپ MT4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ اِن کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔
-
ٹریڈنگ پلیٹ فارم کیا ہے؟ میں ٹریڈنگ کے لیے کون سا پلیٹ فارم استعمال کروں؟
آپ کو
MT4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنا ہو گا یا براؤزر
ورژن استعمال کرنا ہو گا۔ براہِ کرم اسے MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ گڈ مڈ نہ کریں! وہ ایک الگ پلیٹ فارم ہے اور آپ چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ میں لاگ اِن کرنے اور ٹریڈنگ کرنے کے لیے اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔
-
میں اپنا کانٹیسٹ رینک کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
آپ اپنے
یوزر پروفائل پیج کے مین پیج پر مائی اکاؤنٹس لسٹ میں اپنا کانٹیسٹ رینک دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ کریں کہ آپ کا موجودہ رینک کانٹیسٹ اکاؤنٹ کی اس قطار میں ظاہر ہو گا جو
ایکٹیو مارک ہو گی۔ آپ اپنے پرسنل کانٹیسٹ پیج کی تفصیلی معلومات (رینک، ٹریڈز، پرافٹ یا لاس، رینک کی تبدیلیاں، کامیابیاں، اور مزید)
رینک لِنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
-
کیا میں سائن اَپ کرنے کے فوراً بعد کانٹیسٹ جوائن کر سکتا ہوں؟
آپ پہلے سے جاری کانٹیسٹ راؤنڈ جوائن نہیں کر سکتے، البتہ آپ اگلا راؤنڈ جوائن کر سکتے ہیں۔ اگلے راؤنڈ کے آغاز کی تاریخ
چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ پیج کے ٹاپ پر دیکھ سکتے ہیں۔
-
کل ایک راؤنڈ شروع ہو رہا ہے۔ میں MT4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ اِن کیوں نہیں کر سکتا؟
آپ صرف تب ہی MT4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ اِن کر کے ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں جب راؤنڈ پہلے ہی شروع ہو چکا ہو۔ نوٹ کریں کہ یہ (EEST) سرور ٹائم کے مطابق ہوتا ہے، آپ کے لوکل ٹائم کے مطابق نہیں۔
-
انعامات کیا ہیں؟
- پہلا انعام - 500 امریکی ڈالر
- دوسرا انعام - 300 امریکی ڈالر
- تیسرا انعام - 100 امریکی ڈالر
- چوتھا انعام - 60 امریکی ڈالر
- پانچواں انعام - 40 امریکی ڈالر
-
ہر راؤنڈ کا دورانیہ کیا ہے؟
کانٹیسٹ راؤنڈ چار ہفتے جاری رہتا ہے۔
-
موجودہ راؤنڈ کب ختم ہو گا؟
آپ چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ پیج کے
موجودہ راؤنڈ ٹیب کے نیچے موجودہ راؤنڈ کے ختم ہونے کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔
-
رجسٹریشن کب شروع ہو گی، اور کب تک جاری رہے گی؟
ہر راؤنڈ کے شروع ہونے سے پہلے اس کی رجسٹریشن کا اعلان ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی موجودہ راؤنڈ شروع ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی اگلے راؤنڈ کی رجسٹریشن کا آغاز ہو جاتا ہے۔ آپ موجودہ راؤنڈ جوائن کرنے کے لیے رجسٹر نہیں ہو سکتے، صرف اگلے راؤنڈ کے لیے ہو سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا دورانیہ چار ہفتے ہے۔
-
اس کانٹیسٹ میں کون حصّہ لے سکتا ہے؟
رجسٹریشن دورانیے کے دوران، عمر کی قانونی حد سے زائد عمر کے تمام افراد اس کانٹیسٹ کے لیے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
-
کانٹیسٹ پروفائل تصویر کیا ہے؟ میں اسے کیوں اَپ لوڈ کروں؟
یہ آپ کے پرسنل کانٹیسٹ پیج اور راؤنڈ اسٹیٹس کے لیے ایک تصویر ہے۔ آپ اپنی پسند کی کوئی سی بھی تصویر یا اپنی تصویر اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم اپنا آئی ڈی کارڈ یا کوئی اور قانونی دستاویز اَپ لوڈ نہ کریں۔
-
میں رجسٹریشن فارم میں اپنا نِک نیم درج نہیں کر سکتا، کیا مسئلہ ہے؟
یہ نِک نیم پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہو گا - براہِ کرم کسی اور نِک نیم کا انتخاب کریں۔ براہِ کرم کوئی اور نِک نیم منتخب کریں۔ یہ مسئلہ تب بھی ہو سکتا ہے جب آپ لاطینی حروف استعمال نہ کر رہے ہوں۔ براہِ کرم اِن پُٹ زبان کو انگریزی کریں اور اپنا نِک نیم دوبارہ درج کریں۔
-
ابتدائی ڈپازٹ کیا ہے؟
یہ آپ کے کانٹیسٹ اکاؤنٹ میں ہماری طرف سے فراہم کی جانے والی ورچوئل رقم ہے۔ ڈیمو کانٹیسٹ میں حصّہ لینے کے لیے آپ کو ریئل فنڈز ڈپازٹ کروانے کی ضرورت نہیں۔
-
کیا میں اپنے کانٹیسٹ اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا سکتا ہوں؟
آپ کے کانٹیسٹ اکاؤنٹ میں موجود رقم ورچوئل ہے لہٰذا آپ اسے نہیں نکلوا سکتے۔
-
میں MT4 پلیٹ فارم کہاں سے ڈاؤن لوڈ کروں؟
MT4 پلیٹ فارم کا جدید ترین ورژن آپ کو
ڈاؤن لوڈز پیج پر ملے گا۔
-
کیا میں MT4 ڈاؤن لوڈ کروں یا میں اس پلیٹ فارم کا براؤزر ورژن بھی استعمال کر سکتا ہوں؟
آپ اپنی سہولت کے مطابق - ڈیسک ٹاپ، موبائل، اور
MT4 پلیٹ فارم کا براؤزر ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔
-
میں اس کانٹیسٹ کے لیے کون سا سروَر استعمال کروں؟
آپ کو چاہیے کہ Octa-Demo سروَر استعمال کریں۔
-
میں کیسے جیت سکتا ہوں؟
انعامات جیتنے کے لیے کانٹیسٹ راؤنڈ کے اختتام پر آپ کے پاس سب سے زیادہ بیلنس ہونا چاہیے۔ نوٹ کریں کہ گین پرسینٹیج آپ کی رینکنگ کو متاثر نہیں کرتی۔
-
میں کون سی ٹریڈنگ تکنیک استعمال کر سکتا ہوں؟
آپ بہت سی ٹریڈنگ تکنیکس استعمال کر سکتے ہیں لیکن آربٹریج ٹریڈنگ کی کسی بھی صورت یا کسی دیگر ابیوز آف پرائسنگ (قیمتوں اور/یا کوٹس کے غلط استعمال) کے نتیجے میں آپ کانٹیسٹ کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔
-
کیا ہیجنگ یا ریورس ٹریڈنگ حکمتِ عملی کی اجازت ہے؟
ہاں، آپ ان حکمتِ عملیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
-
میں کانٹیسٹ ریٹنگ کہاں دیکھ سکتا ہوں اور موجودہ راؤنڈ کے لیڈر کہاں چیک کر سکتا ہوں؟
آپ
چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ پیج پر موجودہ راؤنڈ کی اسٹینڈنگز دیکھ سکتے ہیں۔
-
میں پچھلے راؤنڈ کے نتائج کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
آپ
آرکائیو میں پچھلے راؤنڈ کے فاتحین اور اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
-
کیا میں اپنے اسمارٹ فون سے ٹریڈنگ کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ MT4 موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اسے ہمارے
ڈاؤن لوڈز پیج سے حاصل کر سکتے ہیں۔
-
کیا میں اپنے کانٹیسٹ اکاؤنٹ کو دوسرے راؤنڈز یا کانٹیسٹ کے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟
آپ اپنے کانٹیسٹ اکاؤنٹ کو ایک سے زائد کانٹیسٹ راؤنڈز کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ آپ کو ہر راؤنڈ کے لیے ایک نیا چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ
اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔
-
اگر میرا Octa اکاؤنٹ تصدیق شدہ نہ ہو تو کیا میں اس کانٹیسٹ میں حصّہ لے سکتا ہوں؟
جی ہاں، اگر آپ کا Octa اکاؤنٹ تصدیق شدہ نہ بھی ہو تو آپ چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
-
میں MT4 پر ٹریڈنگ کے لیے کون سا پاس ورڈ استعمال کروں؟
آپ کو اپنے انویسٹر پاس ورڈ کے بجائے، اپنا ٹریڈر پاس ورڈ استعمال کرنا چاہیے۔
-
میں کانٹیسٹ میں شامل دوسرے افراد کے اسٹیٹس کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
اگر آپ کو اس کانٹیسٹ میں شامل دیگر کسی فرد کا نِک نیم معلوم ہو تو آپ چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ پیج پر
موجودہ راؤنڈ ٹیب کے نیچے اس کا نِک نیم سرچ کر سکتے ہیں۔
-
میں کانٹیسٹ میں شامل دوسرے افراد کی فہرست کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
چیمپیئن ڈیمو کانٹیسٹ پیج پر موجودہ لیڈرز ٹیبل کے نیچے نیویگیشن کا استعمال کریں۔
-
کیا میں اپنا کانٹیسٹ نِک نیم تبدیل کر سکتا ہوں؟
جی نہیں، کانٹیسٹ کے دوران یہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔
-
اگر میں جیت جاؤں تو کیا میں انعام حاصل کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ انعام لے سکتے ہیں۔ آپ انعام کی رقم نکلوا سکتے ہیں یا اپنے ریئل اکاؤنٹ پر اس کے ساتھ ٹریڈنگ کر کے مزید پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر انعامی رقم ریئل ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جائے تو ودڈرال لمٹ پرائز کی رقم (پرائز فنڈ اور پرافٹ دونوں کی رقم) کے 300% ہو گی۔ نوٹ فرمائیں کہ نقد رقم نکلوانے کے لیے آپ کو تصدیق شدہ ہونا ہو گا۔
-
میں انعام کی رقم جلد از جلد کب لے سکتا ہوں؟
عام طور پر، اس میں دو دن سے ایک ہفتے تک لگتے ہیں۔ انعام حاصل کرنے کے لیے آپ کو سائٹ نیوز سے متعلق چند سوالات کے جواب فراہم کرنا ہوں گے اور اپنے ریئل اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی - ہمیں اپنا ریئل اکاؤنٹ نمبر بتانا ہو گا تا کہ رقم اس میں ٹرانسفر کی جا سکے۔ یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہونا چاہیے اور یہ Octa MT4 یا Octa MT5 کوئی بھی ہو سکتا ہے۔
-
اس کانٹیسٹ کی ٹریڈنگ شرائط کیا ہیں؟
- کرپٹو کرنسیوں، انرجیز اور انڈائسز سمیت اثاثوں کی تعداد 74 ہے
- کم سے کم والیم 0.01 لاٹ ہے
- زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں
- ابتدائی ڈپازٹ 1,000 امریکی ڈالر ہے
- لیوریج 1:500 ہے۔